بھٹکل:2/فروری (ایس او نیوز) قومی شاہراہ کی فورلین منتقلی کام کے دوران بی ایس این ایل کا کیبل کو نقصان پہنچنے متعلقہ وزیر کو ٹویٹ کیا گیا تو صرف 24 گھنٹوں کے اندر کاروائی ہوئی اور کیبل کو درست کیا گیا، یہ واقعہ بھٹکل شیوانند گیاریج کے قریب پیش آیاہے۔
فورلین تعمیری کام کی ذمہ دار آئی آر بی کمپنی کی غفلت سے یہاں کیبل کو نقصان پہنچا تھا، جس کے نتیجے میں علاقہ میں برائوڈبینڈ انٹرنٹ اور ٹیلفون کی سہولیات رک گئی تھیں۔ مقامی افسران نے اپنے گاہکوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی درستگی میں دیر ی ہوسکتی ہے اس لئے تعاون کریں۔ اس سلسلے میں ایک اخبارنویس نے مرکز کے انفارمیشن وزارت کے ریاستی وزیر منوج سنہا کو ٹویٹ کرکے معاملے کی جانکاری دی ۔ ٹویٹ کرنے کے چند ہی لمحات میں متعلقہ محکمہ کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے منگل تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بدھ کو نقصان زدہ کیبل کو درست کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
